متحدہ عرب امارات کا ساڑھے تین ارب ڈالر کا قرض اسی ماہ واپس کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے معاشی استحکام کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کا ساڑھے تین ارب ڈالر کا مکمل قرض رواں ماہ ہی واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے لیے گئے ساڑھے تین ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کا جامع پلان تیار کر لیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت رواں ہفتے ہی پینتالیس کروڑ ڈالر کی پہلی قسط ادا کی جائے گی، جو کہ سن چھیاسی اور ستانوے کے دوران لیا گیا پرانا قرض ہے۔
اس کے علاوہ سترہ اپریل کو دو ارب ڈالر اور تئیس اپریل کو ایک ارب ڈالر کی مزید ادائیگیاں کی جائیں گی تاکہ یو اے ای کا تمام واجب الادا قرضہ اسی ماہ ختم کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے ایران اور امریکہ کو جنگ بندی کا منصوبہ پیش کر دیا
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دو دوست ممالک سے پانچ ارب ڈالر سے زائد کی رقم کی فراہمی کی یقین دہانی مل چکی ہے، جس کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر اس پوزیشن میں ہیں کہ تمام بیرونی ادائیگیاں باآسانی کی جا سکیں۔
پاکستان نے جون تک مجموعی طور پر چار اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کی عالمی ادائیگیاں کرنی ہیں اور حکام کے مطابق اس تمام رقم کا بندوبست پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے یو اے ای سے 2018 اور 2023 میں مختلف ڈیپازٹس کی صورت میں بھی قرضے حاصل کیے تھے، جنہیں اب شیڈول کے مطابق واپس کیا جا رہا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










