سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ہو گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Gold prices in Pakistan Today - April 7, 2026
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ بازار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہو گیا ہے۔ اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 88 ہزار 462 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 10 گرام سونا 2572 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 18 ہزار 777 روپے ہو گئی۔
اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 7744 روپے پر برقرار رہی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 30 ڈالر سستا ہو کر 4657 ڈالر پر آ گیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












