حکومت نے پینشن ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

Government Gives Big Good News to Pension Employees
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے بلوچستان اور پنجاب کے لیے مزید پنشن فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔
بلوچستان حکومت کے لیے مزید 8 پنشن فنڈز کی منظوری دی گئی ہے، جس کے بعد صوبے میں کل منظور شدہ فنڈز کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح پنجاب حکومت کے لیے ایک اضافی فنڈ کی منظوری دی گئی ہے، جس سے وہاں کی مجموعی تعداد 25 ہو گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں کنٹری بیوشن پنشن نظام کا عملی نفاذ شروع ہو چکا ہے اور دیگر سرکاری اداروں میں بھی اس نظام کو بتدریج نافذ کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام حکومت کے طویل المدتی پنشن واجبات میں کمی لانے کے لیے اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے، جبکہ ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے وقت بہتر مالی فوائد حاصل ہوں گے۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ نئے پنشن فنڈز کا انتظام پیشہ ورانہ بنیادوں پر نجی ایسٹ مینجمنٹ کمپنیاں سنبھالیں گی، جس سے شفافیت اور کارکردگی میں بہتری متوقع ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












