وزیراعظم کا پیٹرول کی قیمت سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

Prime Minister’s important statement regarding petrol prices has come out
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کو بچانے کے لیے ماحول دوست ٹیکنالوجی اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دیا جائے تاکہ مہنگے ایندھن پر انحصار کم ہو سکے۔
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس کو الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ اس صورتحال میں برقی گاڑیوں کا استعمال نہ صرف ماحول کے لیے بہتر ہے بلکہ اس سے قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔
انہوں نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماحول دوست گاڑیوں کا استعمال ایک مثبت قدم ہے۔ امید ہے کہ دیگر شہروں میں بھی اس مثال پر عمل کیا جائے گا اور پورے ملک میں یہ منصوبہ پھیلایا جائے گا۔
حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں 15 الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ آئندہ مرحلوں میں مزید گاڑیاں شامل کی جائیں گی اور مجموعی طور پر 55 گاڑیاں ٹریفک پولیس کے بیڑے کا حصہ بنیں گی۔ ان گاڑیوں کی خریداری کا عمل کچھ ماہ قبل شروع کیا گیا تھا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ گاڑیاں مکمل چارج ہونے پر 350 سے 400 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہیں۔ تیز چارجنگ کے لیے تقریباً 60 سے 90 منٹ درکار ہوتے ہیں جبکہ عام چارجنگ میں 6 سے 8 گھنٹے لگتے ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ ایک الیکٹرک گاڑی ماہانہ تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار روپے کی بچت فراہم کرتی ہے۔ اس طرح یہ گاڑیاں 13 سے 14 ماہ میں اپنی لاگت پوری کر لیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جلد مزید 15 گاڑیاں بھی اس منصوبے میں شامل کر دی جائیں گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












