جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کتنے بجے بند ہوں گے؟ حکومت کا بڑا فیصلہ

07 اپریل, 2026 10:54

حکومت نے ملک بھر میں مارکیٹس، شاپنگ مالز اور تجارتی مراکز کے اوقات کار محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

فیصلے کے مطابق پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی۔ آزاد کشمیر میں بھی بازار اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مارکیٹس رات 9 بجے تک کھل سکیں گی۔ روزمرہ کی اشیائے خورونوش کی دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور مالز بھی رات 8 بجے بند ہوں گے۔

 تاہم بیکریاں، ریسٹورنٹ اور دیگر کھانے پینے کی دکانیں رات 10 بجے تک کام کریں گی۔ میرج ہالز اور شادی کی کمرشل تقریبات بھی رات 10 بجے تک محدود رہیں گی۔ نجی گھروں میں شادی کی تقریبات پر بھی رات 10 بجے کے بعد پابندی ہوگی۔ میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں توانائی کی بچت، کفایت شعاری اور پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ سندھ حکومت اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد اس فیصلے میں شامل ہوگی۔

مزید براں، گلگت اور مظفرآباد میں انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کے لیے مفت ہوگی، جس کے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔ یہ فیصلے آج سے نافذ العمل ہوں گے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔