سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

How much did gold and silver prices increase today? Important update
جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سونے کی قیمت دوبارہ پانچ لاکھ روپے فی تولہ سے تجاوز کر گئی ہے۔
آج عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کے نرخ میں 15 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 13 ہزار 460 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 237 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ میں 157 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 4 ہزار 814 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فی تولہ چاندی کے نرخ 440 روپے بڑھ گئے ہیں اور اب نئے نرخ 8 ہزار 184 روپے فی تولہ ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












