پاکستان نے 1.43 ارب ڈالر کے انٹرنیشنل بانڈ کی ادائیگی کر دی

Bank Customers Alert; Important Announcement by the State Bank
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے انٹرنیشنل بانڈ کی ادائیگی کی تصدیق کر دی ہے۔ حکام کے مطابق پاکستان نے مجموعی طور پر 1.43 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں مکمل کر لی ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ ادائیگیاں 7 اپریل کو کی گئیں۔ یہ رقم بین الاقوامی بانڈ کی مد میں ادا کی گئی، جو ملک پر واجب الادا تھی۔
ادائیگیوں کی تفصیلات کے مطابق ایک ارب 30 کروڑ ڈالر اصل زر کی مد میں ادا کیے گئے، جبکہ 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سود کی صورت میں ادا کیے گئے ہیں۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یہ ادائیگیاں اصل تاریخ سے ایک روز پہلے ہی مکمل کر لی گئی تھیں، جو پاکستان کی مالی ذمہ داریوں کی بروقت ادائیگی کی عکاسی کرتی ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











