جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

جائیداد رکھنے اور خرید و فروخت کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

09 اپریل, 2026 11:02

پنجاب حکومت نے جائیداد رکھنے والوں اور خرید و فروخت کرنے والوں کے لیے اہم قانونی فیصلہ کیا ہے۔

 اب جائیداد کی دستاویزات کی تصدیق کے لیے بائیو میٹرک ویری فکیشن لازمی ہوگی۔ اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں رجسٹریشن (ترمیمی) ایکٹ 2025 پیش کر دیا گیا ہے۔

اس بل کے تحت 1908 کے رجسٹریشن ایکٹ میں اہم ترامیم کی جائیں گی۔ بل کے متن میں بتایا گیا ہے کہ جائیداد کی خرید و فروخت کے ساتھ جڑی تمام رجسٹریشن شدہ اشیا کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔ اس کا مقصد قانونی شفافیت اور جعلی رجسٹریشن کی روک تھام ہے۔

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اس سلسلے میں جدید الیکٹرانک ریکارڈ سسٹم قائم کرے گی۔ شناخت کے لیے بائیو میٹرک اور الیکٹرانک سگنیچر لازمی ہوں گے۔ بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام ڈیٹا مستقل طور پر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے پاس محفوظ رہے گا۔

بورڈ آف ریونیو اور آئی جی رجسٹریشن ایکٹ کے تحت بنے ادارے بل کے نفاذ میں کنٹرول کے فرائض انجام دیں گے۔ پنجاب اسمبلی نے بل کو مزید غور کے لیے متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔ کمیٹی رپورٹ دو ماہ میں پیش کرے گی۔ اس کے بعد بل ایوان سے منظور ہوگا اور گورنر پنجاب حتمی منظوری دیں گے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔