ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

Significant Increase Recorded in Oil and Gas Production in the Country
ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اوجی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق رواں سال کے پہلے تین ماہ میں یومیہ پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ تیل کی پیداوار میں روزانہ 3،010 بیرل کا اضافہ ہوا جبکہ گیس کی پیداوار 32 ایم ایم ایس سی ایف ڈی بڑھ گئی۔
نئے دریافت شدہ کنوؤں سے روزانہ 1،090 بیرل تیل اور 2.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوئی۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے 670 بیرل یومیہ تیل اور 1.25 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ اوجی ڈی سی ایل کی مجموعی پیداوار صلاحیت اب 37 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔
جون 2026 تک تیل کی پیداوار کو 40 ہزار بیرل یومیہ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پرانی فیلڈز سے زیادہ پیداوار کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور توانائی کی خود کفالت کے اہداف کو حاصل کرنے کی کوششیں تیز کی گئی ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










