اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبروں کو مسترد کردیا

Historic Reduction in Petrol and Diesel Prices? OGRA Issues Important Statement
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبروں کو مسترد کردیا۔
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی خبریں سامنے آنے کے بعد عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ان خبروں کی واضح تردید کر دی۔
اوگرا کے ترجمان کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول یا ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا کوئی باضابطہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک جعلی نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 78 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ اس جعلی نوٹیفکیشن میں نئی قیمتیں بھی ظاہر کی گئی تھیں، تاہم ادارے نے اسے مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے۔
ترجمان نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ ایسی خبروں کو بغیر تصدیق کے آگے نہ پھیلایا جائے۔ قیمتوں میں کسی بھی قسم کی تبدیلی صرف حکومتی منظوری کے بعد سرکاری نوٹیفکیشن کے ذریعے ہی کی جاتی ہے۔ اس وقت تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی پریس ریلیز جاری ہوئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










