جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

حکومت کی معاشی اصلاحات کے نتائج سامنے آنے لگے، ترسیلات زر میں اضافہ

10 اپریل, 2026 13:15

حکومت کی جانب سے کیے گئے معاشی اصلاحاتی اقدامات کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بھی بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔

 ذرائع کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مارچ کے مہینے میں ترسیلات زر 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو فروری کے مقابلے میں تقریباً 17 فیصد زیادہ ہیں۔

یہ اضافہ اس بات کا اشارہ ہے کہ بیرون ملک پاکستانی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کر رہے ہیں اور ملک میں سرمایہ بھیجنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران مجموعی ترسیلات زر کا حجم 30.3 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو موجودہ مالی سال کے اختتام تک ترسیلات زر 42 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ترسیلات زر کا مجموعی حجم 38 ارب ڈالر رہا تھا۔ ماہرین کے مطابق موجودہ اضافہ ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے اور اس سے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔