ہفتہ، 11-اپریل،2026
ہفتہ 1447/10/23هـ (11-04-2026م)

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی

11 اپریل, 2026 11:02

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔ مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور بس سروسز نے پرانے اضافی کرایے واپس لے لیے ہیں۔

ٹرانسپورٹرز کے مطابق کرایوں میں اوسطاً 25 فیصد کمی کی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد لاہور سے کراچی جانے کا کرایہ 7190 روپے سے کم ہو کر 5390 روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 2880 روپے سے کم ہو کر 2160 روپے ہو گیا ہے۔ لاہور سے مری کا کرایہ بھی 3500 روپے سے کم ہو کر 2620 روپے کر دیا گیا ہے۔

دیگر شہروں کے کرایوں میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ لاہور سے ملتان کا کرایہ 2630 روپے سے کم ہو کر 1970 روپے ہو گیا ہے۔ لاہور سے بہاولپور کا کرایہ بھی 2630 روپے سے کم ہو کر 1970 روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح لاہور سے رحیم یار خان کا کرایہ 3160 روپے سے کم ہو کر 2370 روپے کر دیا گیا ہے۔ لاہور سے ایبٹ آباد جانے والے مسافروں کے لیے کرایہ 3750 روپے سے کم ہو کر 2810 روپے ہو گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن نے بھی کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ ٹرکوں کے کرایوں میں بھی 25 فیصد کمی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں کمی آئی ہے، جس کا فائدہ عوام تک پہنچانا ضروری ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔