وزیر اعظم کا موٹرسائیکل، پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کیلئے سبسڈی برقرار رکھنے کا اعلان

The Prime Minister has announced further good news for the public regarding petrol prices
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔
حکومت کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد عوام کو فوری ریلیف ملے گا۔
وزیراعظم کا قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت نے پہلے ہی وعدہ کیا تھا کہ جب عالمی سطح پر قیمتیں کم ہوں گی تو اس کا اثر عوام تک ضرور منتقل کیا جائے گا۔ اسی وعدے کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق ڈیزل جو پہلے 520 روپے فی لیٹر تھا اب کم ہو کر 385 روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔ اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں بھی 12 روپے کمی کی گئی ہے۔ حکومت کے مطابق یہ ریلیف فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔
وزیراعظم نے یہ بھی اعلان کیا کہ عام شہریوں کے لیے سبسڈی کا نظام برقرار رکھا جائے گا۔ موٹرسائیکل سواروں، پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے لیے سبسڈی جاری رہے گی۔ حکومت کا مقصد عام آدمی پر بوجھ کم کرنا ہے تاکہ روزمرہ زندگی آسان ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ نے پہلے مہنگائی میں اضافہ کیا تھا۔ تاہم اب جو کمی ہوئی ہے اس کا پورا فائدہ عوام کو دیا جائے گا۔ حکومت نے اب تک عوامی ریلیف پر 129 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









