جمعرات، 18-ستمبر،2025
جمعرات 1447/03/26هـ (18-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہونے پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟ اہم خبر آگئی

27 فروری, 2025 08:49

اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہونے پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی اس حوالے سے انتہائی اہم خبر آگئی ہے۔

وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد سے قبل زکوٰۃ نصاب کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 اعلان کے مطابق یکم رمضان المبارک سے بینکوں میں 1 لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اُس سے زائد رقم پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی، بچت اکاؤنٹس، نفع و نقصان اور اس طرح کے دیگر اکاؤنٹس پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی۔

زکوٰۃ کٹوتی یکم یا 2 مارچ کو رمضان کی پہلی تاریخ کی مناسبت سے ہوگی، زکوٰۃ کٹوتی کے حوالے سے وزارت تخفیف غربت کا بینکوں کومراسلہ جاری کردیا۔

اس کے علاوہ زکوٰۃ وعشرآرڈیننس 1980 کے مطابق یکم رمضان المبارک کو 1 لاکھ 79 ہزار689 روپے سے کم بیلنس کے اکاؤنٹس زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنٰی ہوںگے۔

Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔