اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کو 12 فیصد تک برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔
گورنراسٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں 12 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں مسلسل چھٹی بار کمی
آئی ایم ایف وفد ملکی معیشت کی کارکردگی اوردیئے گئے اہداف پرکامیابی یا ناکامی جانچنے کیلئے پاکستان میں موجود ہے۔
مہنگائی کی شرح میں حکومتی تخمینہ سے زیادہ کمی انٹرسٹ ریٹ میں کمی کا سبب بن سکتی ہے، کارپوریٹ سیکٹرکو امید ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سود میں مختلف بروکریج ہاؤسز کے سروے میں 70 فیصد رائے دہندگان کو شرح سود میں نصف سے ایک فیصد کمی کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔
ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس شرح سود میں کمی کی گنجائش تو موجود ہے لیکن اس سے ہماری ٹریڈ میں درآمدات کا دباؤ بھی بڑھ سکتا ہے۔
خیال رہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ شرح سود میں ایک فیصد کمی کی گئی ہے جس کے بعد انٹرسٹ ریٹ 12 فیصد پر آگیا تھا۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.