منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر

11 مارچ, 2025 09:16

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی ہے۔

ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، کئی شہروں میں چینی 170 سے 180 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا فی کلو ریٹ 160 روپے سے زائد ہے۔

اس حوالے سے کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چینی کا 50 کلو کا تھیلا 8300 روپے کا ہوگیا، جس کے بعد چینی کی قیمت ہول سیل ریٹ پر 166 روپے کلو ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں فی کلو قیمت 170 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

دوسری جانب ملتان میں گراں فروشوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیوں کے دوران 70 دکاندار گرفتار کرلئے گئے، پھلوں اور سبزیوں سمیت آٹا و چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کے مرتکب 10 افراد کیخلاف مقدمات درج کیے گئے، 7 دکانداروں کو 41 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔