خلیجی ممالک کیلئے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس کا آغاز

خلیجی ممالک کیلئے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس کا آغاز
کراچی: نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) نے خلیجی ممالک کیلئے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس کا آغاز کر دیا۔
سروس کے اجراء کی مناسبت سے کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ (کے جی ٹی ایل) پر تقریب کا انعقاد ہوا جس میں این ایل سی کے سینئر حکام سمیت شپنگ لائن اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے تقریب میں شرکت کیں۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق یہ سروس ابتدائی طور پر 2 بحری جہازوں کے ساتھ کام کرے گی، مستقبل میں متوقع تجارتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مرحلہ وار توسیع کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
بحری جہاز 11 سو 20 فٹ مساوی کنٹینر شپ کے ذریعے 10 روزہ راؤنڈ ٹرپ شیڈول پر کام کرے گا، کراچی، جبل علی (دبئی) اور دمام (سعودی عرب) کے درمیان سامان کی بحری راستوں کے ذریعے بلاتعطل نقل و حرکت کی جائے گی۔
سروس حکومت کی خلیجی ممالک کے ساتھ تجارتی فروغ کی پالیسی کے حصہ ہے، اس سہولت سے برآمد اور درآمد کنندگان کو نمایاں فوائد حاصل ہوں گے، جو پاکستان، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درآمد و برآمد کنندگان کیلئے کاروبار کو وسعت دینے اور نئے صارفین تک مؤثر طریقے سے پہنچنے کے مواقع فراہم کرے گی۔
این ایل سی کے مطابق کسی بھی پاکستانی ادارے اور شپنگ لائن کی جانب سے کراچی سے خلیج تک یہ پہلی سروس ہے، اس سروس میں پاکستانی روپوں میں سلاٹ پیمنٹ کلیکشن کی سہولت موجود ہے۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.