گاڑی اور موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر

گاڑی اور موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر
گاڑی اور موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔
پاکستان میں آٹو سیکٹر میں صرف فروری میں گاڑیوں کی فروخت میں 29 فیصد کمی ہوئی ہے، الیکٹرک وہیکل، جیپ، کار، وین سمیت دیگر یونٹس کی ایک ماہ میں کُل فروخت 12 ہزار رہی جو جنوری 2025 میں یہ 16995 تھی۔
اسی طرح مسافر گاڑیوں کی فروخت 11 ہزار 868 یونٹس سے کم ہوکر 8 ہزار 869 رہی جبکہ 1300 سی سی اور اس سے زیادہ کی گاڑیوں کی فروخت 15 فیصد کم ہوکر 4 ہزار 700 یونٹس تک پہنچ گئی۔
1 ہزار سی سی گاڑیوں کی فروخت میں 32 فیصد کمی آئی جب کہ 1 ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کی فروخت 35 فیصد کم ہوکر 3 ہزار 680 یونٹس رہی۔
ٹرکوں کی فروخت میں 26 فیصد کمی اور بسوں میں 15 فیصد اضافہ ہوا اور موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 7 فیصد کی کمی آئی۔
موٹر سائیکلوں کی فروخت 1 لاکھ 32 ہزار 947 یونٹس سے کم ہوکر 1 لاکھ 22 ہزار 920 ہوگئیں۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.