گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر آگئی ہے۔
پاک سوزوکی کی جانب سے ڈیلرز کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے سوزوکی ویگن آر (تمام ویرینٹس) کی بکنگ مستقل طور پر معطل کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ 11 مارچ 2025 سے فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ مزید کہا گیا کہ براہ کرم اپنی سیلز ٹیم اور ممکنہ خریداروں کو اس بارے میں مطلع کر دیں۔
یاد رہے کہ ویگن آر کو پاکستان میں 2014 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اسے تین ویرینٹس میں پیش کیا گیا تھا اور بیسک ویرینٹ کی قیمت 8 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی تھی جبکہ وی ایکس آر کی قیمت 10 لاکھ 49 ہزار اور وی ایکس ایل کی قیمت 10 لاکھ 89 روپے متعارف کروائی گئی تھی۔
بعد ازاں کمپنی نے بیس ویرینٹ VX کو بند کر دیا اور 2020 میں ایک نیا AGS ویرینٹ متعارف کرایا، جو آٹومیٹک گیئر شفٹ ٹرانسمیشن (AGS)، ایئر بیگ اور دیگر فیچرز کے ساتھ آیا۔ اس وقت اس گاڑی کی قیمت 18,90,000 روپے رکھی گئی تھی۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.