منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آخری مرحلہ

13 مارچ, 2025 10:11

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق عالمی فنڈ کو حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی پر بریفنگ دی جائے گی، ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے آج فائنل سیشن ہو گا۔

آج کے مذاکرات میں ایف بی آر کے ریونیو پلان میں صوبوں کے ساتھ مشاورت بھی شامل ہے، صوبوں کے ساتھ خدمات پر ٹیکس وصولیوں پر پالیسی فریم ورک بنایا جائے گا، گورننس اور انفرااسٹرکچر سے متعلق امور بھی پالیسی سطح کے مذاکرات میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مالیاتی نظم و نسق اور سرکاری اخراجات میں کمی پر فائنل بات چیت ہو گی، رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت 39 ارب کی بچت ہو گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات کا کل آخری دن ہے۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔