منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

دُبئی کا پاکستان کی معیشت کیلئے بڑا اعلان

13 مارچ, 2025 11:06

کراچی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے آئندہ برسوں میں پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارت کے کراچی میں متعین قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کی جانب سے بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں دعوت افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا جہاں دعوت افطار میں کراچی کے نامور تاجروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت الرومیتی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور آنے والے برسوں کے دوران یواےای پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:اداکارہ نیلم منیر کی دبئی میں شادی، دولہا کون؟

مزید پڑھیں:اماراتی قونصل جنرل کی دبئی ویزوں سے متعلق اہم وضاحت

افطار ڈنر میں پاکستان کے ہیلتھ سیکٹر اور ایجوکیشن سے منسلک نامی گرامی شخصیات نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی، تاجروں کی تواضع پاکستانی و عربی کھانوں اور مشروبات کے ذریعے کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان کا یواےای کی ترقی میں ایک کلیدی کردار رہا ہے اور یواےای میں شعبہ صحت میں ان گنت پاکستانی ڈاکٹرز اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

بخیت عتیق الرومیتی نے مزید کہا کہ یو اے ای حکومت پاکستان کی معیشت کے استحکام کیلئے یر ممکن کوششیں اور تعاون بھی ہر سطح پر کررہی ہے، پاکستان میں پہلا بین الاقوامی کھجور فیسٹیول تعاون کاعملی ثبوت ہے۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔