منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ بڑی خوشخبری آگئی

13 مارچ, 2025 14:04

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد حکومت کی جانب سے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں 13 سے 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 11 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) قیمتوں میں مجوزہ ایڈجسٹمنٹ کی سمری وزیراعظم کو پیش کرے گی، منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کے نفاذ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کی تھی۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔