منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

بینک اکاؤنٹس ہولڈرز کیلئے اہم خبر آگئی

13 مارچ, 2025 09:56

بینک اکاؤنٹس ہولڈرز کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔

کنٹری ڈائریکٹرگوگل پاکستان فرحان قریشی کا کہنا ہے کہ گوگل والٹ اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے، گوگل والٹ صارفین کو ایک محفوظ، آسان اورمفید ادائیگی کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، آج سے پاکستان میں متعدد بینکوں کے کارڈز ہولڈر گوگل والٹ میں شامل ہوسکیں گے۔

گوگل والٹ کیا ہے؟

گوگل والٹ ایسا ڈیجیٹل ادائیگی اور دستاویزات کو محفوظ رکھنے کا نظام ہے، جس کے تحت صارفین اپنے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کو اکاؤنٹ سے منسلک کر کے پیسوں کی ادائیگی اور وصولی کرسکیں گے۔

مذکورہ نظام اور ایپلی کیشن کو محفوظ ترین تصور کیا جاتا ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ گوگل والٹ میں محفوظ کی گئی معلومات انکرپٹڈ ہوتی ہے جو کسی بھی دوسرے شخص کو دستیاب نہیں ہوتی۔

گوگل والٹ دراصل ایک ڈیجیٹل بٹوا یا پرس ہے، جس میں ہر صارف مختلف کارڈز اور دستاویزات بھی محفوظ کر سکتا ہے۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔