ہونڈا موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آگئی

ہونڈا موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آگئی
ہونڈا موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔
اٹلس ہونڈا موٹرز نے پاکستان میں اپنی مشہور موٹر سائیکل ہونڈا پرائیڈر کا نیا ماڈل 2025 متعارف کرادیا ہے۔ نئے ماڈل میں میکینیکل اپ گریڈ کے بجائے جمالیاتی تبدیلیوں پر توجہ دی گئی ہے، جو کمپنی کی معمول کی حکمت عملی کے مطابق ہے۔
ہونڈا پرائیڈر 2025 کو نئے گرافکس اور تازہ رنگ اسکیم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جبکہ اس کی کارکردگی اور ٹیکنالوجی میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گئی۔
ہونڈا پرائیڈر 2025 کی اہم خصوصیات
ہونڈا پرائیڈر 2025 میں 97.1 سی سی کا 4-اسٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ انجن دیا گیا ہے، جو 4-اسپیڈ کنسٹنٹ میش ٹرانسمیشن کے ساتھ کام کرتا ہے۔ اس ماڈل میں ایندھن کی کارکردگی پچھلے ماڈلز جیسی ہی رکھی گئی ہے، جبکہ اسے کِک اسٹارٹر کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔
ہونڈا پرائیڈر 2025 کی لمبائی 1986 ملی میٹر، چوڑائی 718 ملی میٹر اور اونچائی 1050 ملی میٹر ہے۔ سیٹ کی اونچائی 798 ملی میٹر جبکہ گراؤنڈ کلیئرنس 156 ملی میٹر رکھی گئی ہے۔ موٹر سائیکل کا وہیل بیس 1226 ملی میٹر اور وزن 96 کلوگرام ہے۔
فرنٹ سسپنشن کے لیے ٹیلیسکوپک فورک (94 ملی میٹر سفر) اور پچھلے سسپنشن کے لیے سوئنگ آرم (84 ملی میٹر سفر) استعمال کیا گیا ہے۔ اگلے ٹائر کا سائز 2.75 – 18 (4 پی آر) جبکہ پچھلے ٹائر کا سائز 2.75 – 18 (6 پی آر) رکھا گیا ہے۔
ہونڈا پرائیڈر 2025 کے ایندھن کے ٹینک کی گنجائش 9.7 لیٹر ہے، جس میں 1.5 لیٹر ریزر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ہونڈا پرائیڈر 2025 میں نئے گرافکس اور اسٹیکر ڈیزائن متعارف کرائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تازہ رنگ کے اختیارات اور اسٹائل میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اگرچہ کارکردگی میں کوئی خاص بہتری نہیں کی گئی، لیکن کمپنی نے اسے "مکمل آرام، زیادہ سے زیادہ کارکردگی” کے ساتھ پیش کیا ہے، جو اسے روزمرہ کے مسافروں کے لیے ایک قابل اعتماد آپشن بناتا ہے۔
پاکستان میں ہونڈا پرائیڈر 2025 کی قیمت دو لاکھ آٹھ ہزار نو سو روپے رکھی گئی ہے۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.