پاکستان کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں آگیا

پاکستان کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں آگیا
پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کا باضابطہ قیام عمل میں آگیا جس کے سربراہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ہوں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق یہ ملک میں بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے فروغ کے لیے نمایاں پیشرفت ہے، کونسل کرپٹو اپنانے کے لیے مؤثر پالیسی سازی، جدیدیت کے فروغ کیلئے کردار ادا کرے گی۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ کونسل محفوظ مالیاتی نظام کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرے گی، یہ ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے حوالے سے حکومت کے عزم کا مظہر ہے۔
یہ پیش رفت حکومت کی جانب سے بلال بن ثاقب کو پی سی سی کے لیے وزیر خزانہ کا چیف ایڈوائزر مقرر کیے جانے کے ایک ہفتے بعد سامنے آئی ہے۔
پی سی سی کا مقصد پاکستان کے مالیاتی اور معاشی فریم ورک میں بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کی جدت طرازی کو ریگولیٹ، فروغ اور ضم کرنا ہے۔
کونسل کے بورڈ ممبران میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، وفاقی سیکریٹری قانون اور وفاقی آئی ٹی سیکریٹری شامل ہیں۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement