معاشی بحالی پر آئی ایم ایف مطمئن، پاکستان کو گرین سگنل مل گیا

معاشی بحالی پر آئی ایم ایف مطمئن، پاکستان کو گرین سگنل مل گیا
پاکستانی معاشی حکام اور بین الاقوامی مالایتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی اور اقتصادی بحالی پر آئی ایم ایف نے اظہار اطمینانی کرکے حکومت کو گرین سگنل دے دیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے نے پاکستان کو دو ارب ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، پاکستان کو ایک ارب ڈالر قسط اور ایک ڈالر کلائمٹ فنانسنگ کی مد میں ملیں گے۔
اس حوالے سے آئی ایم ایف جائزہ مشن مذاکرات کے بعد واپسی پر باضابطہ بیان جاری کرے گا۔
ذرائع کے مطابق کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف گراونڈ ورکنگ کو مانیٹر کرے گا، اقتصادی جائزہ مذاکرات کے بعد ایگزیکٹو بورڈ سے قرض منظوری اپریل یا مئی میں متوقع ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات مکمل اور تمام امور طے کرلیے گئے، لہٰذا اب دونوں فریقوں کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا جب کہ ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد ایک ارب ڈالر سے زائد قسط جاری ہوگی۔
بتایا جا رہا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کی جائزہ رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ 12 مارچ کو آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا پلان مسترد کر دیا تھا، حکومت نے بجلی کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ کمی کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔
آئی ایم ایف ہر شرط پر کیپٹو پاور پلانٹ کی گیس کی قیمت میں 23 فیصد اضافے کی خواہاں ہے، اس کے لیے گیس پر لیوی عائد کر دی گئی، اور مالیاتی ادارے کے مطالبے پر ایف بی آر نے صنعتی شعبے کی ویڈیو مانیٹرنگ بھی شروع کردی۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.