حکومت نے ایس آئی ایف سی کی زیر معاونت اربوں ڈالر کے اہم منصوبوں کی منظوری دیدی

حکومت نے ایس آئی ایف سی کی زیر معاونت اربوں ڈالر کے اہم منصوبوں کی منظوری دیدی
حکومت نے ایس آئی ایف سی کی زیر معاونت اربوں ڈالر کے اہم منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔
حکومت پاکستان نے ملکی معیشت کو مستحکم بنانے اور بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے سعودی-پاکستان اسپیشل کوآرڈینیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت 28 اہم منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ ان منصوبوں کی مجموعی مالیت اربوں ڈالر میں ہے، جن کے ذریعے معاشی استحکام کی راہیں ہموار ہونے کی توقع ہے۔
حکومت نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین سمیت 23 ممالک کو ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خصوصی طور پر سعودی آرامکو ریفائنری، دیامر بھاشا ڈیم اور ریکوڈک کان کنی جیسے اہم منصوبوں کو خلیجی ممالک کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تحت دیگر اہم منصوبوں میں کارپوریٹ فارمنگ، ٹیکنالوجی زونز، کلاؤڈ انفراسٹرکچر، سیمی کنڈکٹر ڈیزائننگ اور اسمارٹ ڈیوائسز کی تیاری شامل ہیں۔ ان منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے حکومت نے سرمایہ کاری کرنے والے ممالک کے شہریوں کو ترجیحی ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان منصوبوں کا دائرہ کار ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں یعنی خوراک، زراعت، آئی ٹی، معدنیات، پیٹرولیم اور توانائی پر محیط ہے۔ حکومت نے ان منصوبوں کے لیے ایکویٹی سرمایہ فراہم کرنے کے لیے "پاکستان سوورن ویلتھ فنڈ” متعارف کروانے پر بھی مشاورت شروع کر دی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے مؤثر پالیسی سازی کے باعث ان منصوبوں کی تکمیل نہ صرف ملک کی معاشی بحالی میں کلیدی کردار ادا کرے گی بلکہ بیرونی سرمایہ کاری کو بھی فروغ دے گی۔ ان منصوبوں کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے اور معیشت کو مستحکم بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.