ملک میں زیرگردش کرنسی سے متعلق اہم خبر آگئی

ملک میں زیرگردش کرنسی سے متعلق اہم خبر آگئی
ملک میں زیرگردش کرنسی سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 28 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کا حجم 9458 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.2 فیصد کم ہے۔
جاری مالی سال کے آغازسے لیکر اب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طور پر 3.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 28 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ زروسیع(ایم ٹو) کا حجم 35756 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.7 فیصد زیادہ ہے۔
جاری مالی سال کے آغاز سے لیکر اب تک زروسیع میں مجموعی طور پر 0.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اسی طرح 28 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 26234 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2 فیصد زیادہ ہے۔
اس کے علاوہ رواں مالی سال کے آغاز سے لیکر اب تک بینکوں کے ڈیپازٹس میں مجموعی طور پر0.8 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.