پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے بعد حکومت کا بڑا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے بعد حکومت کا بڑا اعلان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے بعد حکومت نے بڑا اعلان کردیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے اعلان کے ساتھ ہی پیٹرول اور ڈیزل پر عائد لیوی میں مزید 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اوکٹین پر لیوی 50 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
حکومت کے مطابق لیوی میں اس اضافے سے اگلے 16 دنوں میں 50 ارب روپے کی اضافی آمدن حاصل ہونے کی توقع ہے۔ یہ اضافی رقم بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنے پر خرچ کی جائے گی۔ لیوی میں یہ اضافہ آج سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے حالیہ بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کو 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں حکومت نے وقفے وقفے سے 20 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کا پہلا مرحلہ اب عملی شکل اختیار کر چکا ہے۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.