جمعرات، 18-ستمبر،2025
جمعرات 1447/03/26هـ (18-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

کرپٹو کرنسی کو کیسے استعمال کیا جائے؟ طریقہ جانئے

17 مارچ, 2025 09:11

کیا آپ کرپٹو کرنسی کے استعمال کا طریقہ جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

ملک میں کرپٹو کرنسی کے استعمال کو منظم اور ریگولیٹ کرنے کے لیے ’پاکستان کرپٹو کونسل‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ کونسل کرپٹو کرنسی کو اپنانے کے لیے مؤثر پالیسی سازی، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ، اور محفوظ مالیاتی نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس اقدام سے نہ صرف کرپٹو کرنسی کے شعبے کو قانونی شکل ملے گی، بلکہ اسے معیشت کا حصہ بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

کرپٹو کرنسی کیا ہے؟

حال ہی میں کرپٹو کرنسی کے ماہر محمد ہارون نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ کرپٹو کرنسی دراصل ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے، جس کا آغاز 2009 میں ہوا تھا۔ اس کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ دو افراد یا اداروں کے درمیان ہونے والے مالی لین دین کے عمل میں کسی تیسرے فریق (جیسے بینک) کی مداخلت کو ختم کیا جائے۔ 2011 میں بلاک چین ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کرپٹو کرنسی کو مزید پذیرائی ملی، جو اس وقت دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

بلاک چین ٹیکنالوجی کیسے کام کرتی ہے؟

محمد ہارون کے مطابق بلاک چین ٹیکنالوجی میں ہر دس منٹ کے بعد ایک بلاک بنتا ہے، جس میں تمام ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ محفوظ کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر زید نے کوئی ٹرانزیکشن کی تو اس کا ریکارڈ ایک بلاک میں جمع ہوگا۔ ہر ٹرانزیکشن کا الگ بلاک بنتا ہے، جو اسے محفوظ اور شفاف بناتا ہے۔

بلاک چین کے کردار

بلاک چین ٹیکنالوجی میں چار اہم کردار ہوتے ہیں:

لین دین کرنے والے افراد: جو کرپٹو کرنسی کے ذریعے مالی معاملات انجام دیتے ہیں۔

مائنر: جنہیں مائننگ مشین بھی کہا جاتا ہے، یہ بلاکس کو مائن کرتے ہیں۔

نوڈ: یہ ہارڈ ڈرائیو یا سرور ہوتا ہے، جہاں تمام ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ محفوظ ہوتا ہے۔

بلاک چین نیٹ ورک: جو تمام نوڈز اور مائنرز کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت دنیا بھر میں 12 ہزار سے زائد نوڈز اور تقریباً دو کروڑ مائننگ مشینیں موجود ہیں، جو کرپٹو کرنسی کے نظام کو چلانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

کرپٹو کرنسی کا آغاز اور ترقی

دنیا میں پہلی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن تھی، جسے 2009 میں متعارف کرایا گیا۔ اس کے بعد مختلف اوقات میں متعدد ڈیجیٹل کرنسیز سامنے آئیں، جن کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ اس کی وجہ سے لاکھوں افراد کم وقت میں ہی کروڑپتی بن گئے۔

کرپٹو کرنسی نے نہ صرف مالی لین دین کے طریقوں کو بدل دیا ہے، بلکہ یہ مستقبل میں دنیا کی معیشت کا اہم حصہ بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔