ایس آئی ایف سی کے تعاون سے توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ایس آئی ایف سی (SIFC) کے تعاون سے چکوال کے ضلع میں واقع راجیان-11 ہیوی آئل ویل میں تیل کی پیداوار کا کامیابی سے آغاز کر دیا ہے۔
یہ کنواں 2020 سے تعطل کا شکار تھا، لیکن جدید مصنوعی لفٹ سسٹم کی مدد سے اسے دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔
راجیان-11 ہیوی آئل ویل کی بحالی کو او جی ڈی سی ایل کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ کنویں کی گہرائی 3,774 میٹر ہے، جہاں سے تیل کے وسیع ذخائر تک رسائی حاصل کی گئی ہے۔
نئے دریافت شدہ کنویں سے روزانہ 1,000 بیرل تیل کی پیداوار متوقع ہے، جو ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
اس پیشرفت سے نہ صرف ہائیڈروکاربن کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، بلکہ او جی ڈی سی ایل کی قیادت کو مزید مستحکم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
راجیان-11 ہیوی آئل ویل کی بحالی اور تیل کی پیداوار کا آغاز ملک کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.