جمعرات، 18-ستمبر،2025
جمعرات 1447/03/26هـ (18-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

معاشی میدان سے پاکستان کے لیے خوشخبری

18 مارچ, 2025 12:16

معاشی میدان سے پاکستان کے لیے خوشخبری آگئی ہے۔

پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل اور گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، جس سے ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم مدد ملنے کی توقع ہے۔

 آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق سوگھڑی نارتھ ون کنویں کی کھدائی 21 مئی 2024 کو شروع ہوئی تھی، جس کے بعد یومیہ ایک کروڑ 40 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 430 بیرل خام تیل حاصل ہونا شروع ہو گیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق یہ کنواں کمپنی کی سو فیصد ملکیت ہے، اور اس نئی دریافت سے نہ صرف ملک کے توانائی کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، بلکہ توانائی کی طلب اور رسد کے درمیان فرق کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

 ماہرین کے مطابق یہ دریافت پاکستان کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے، کیونکہ اس سے توانائی کے شعبے میں خود انحصاری کی راہ ہموار ہوگی۔

او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی اس دریافت کی اطلاع دی ہے، جس کے بعد کمپنی کے شیئرز میں اضافے کی توقع ہے۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔