منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

18 مارچ, 2025 08:35

عید الفطر کے موقع پر شہریوں میں نئے نوٹس حاصل کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ کے سلسلے میں شہریوں کیلئے ایک سہولت متعارف کروا دی گئی ہے جس کے تحت اب شہری بینک برانچز کے چکر لگانے کی بجائے صرف ایک ایس ایم ایس کے ذریعے نئے نوٹس حاصل کرسکیں ہے۔

اس نئی سہولت کے تحت شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر اور بینک برانچ کا نام 8877 پر ایس ایم ایس کر کے نئے نوٹس کی درخواست کر سکتے ہیں۔ درخواست موصول ہونے کے بعد جیسے ہی نئے نوٹس بینک برانچ میں پہنچیں گے، شہریوں کو تصدیقی ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کر دیا جائے گا۔

 تصدیقی میسج موصول ہونے کے بعد شہریوں کو دو دن کے اندر متعلقہ بینک برانچ جا کر اپنے اصل شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ نئے نوٹس وصول کرنے ہوں گے۔

اس سہولت کے تحت ایک شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کے ذریعے صرف ایک مرتبہ ہی نئے نوٹس حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ شہری 10 روپے کے نوٹس کے تین پیکٹ، 50 روپے کے نوٹس کا ایک پیکٹ اور 100 روپے کے نوٹس کا ایک پیکٹ حاصل کر سکیں گے۔

شہریوں کو کسی بھی قسم کی شکایت یا معلومات کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ہیلپ لائن نمبر 111-008-877 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 یہ اقدام شہریوں کو عید الفطر کے موقع پر نئے نوٹس تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ وہ بغیر کسی دشواری کے عید کی تیاریاں مکمل کر سکیں۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔