عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اسٹیٹ بینک نے بتادیا

عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اسٹیٹ بینک نے بتادیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے عید کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ کے اجرا سے معتلق متعلق بیان جاری کردیا۔
ایک بیان میں مرکزی بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ نئے بینک نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔
سینٹرل بینک کا کہنا تھا کہ عید الفطر 2025 کے موقع پر بھی کمرشل بینکوں کی نئے بینک نوٹ جاری کرنے کی اپنی دیرینہ سالانہ روایت جاری رہے گی۔
بیان میں کہا گیا کہ ایس بی پی بینکوں کے ملک گیر برانچ نیٹ ورک کے ذریعے عوام تک نئے نوٹوں تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
اسٹیٹ بینک رواں سال ماہِ رمضان کے دوران کمرشل بینکوں کی 17 ہزار برانچوں کو تمام مالیتوں میں 27 ارب روپے کے نئے بینک نوٹ فراہم کرچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فی تولہ سونا اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں کہ نئے کرنسی نوٹ عوام الناس تک پہنچ سکیں۔
بینکوں کا اے ٹی ایم نیٹ ورک مذہبی تہوار کے موقع پر عوام کو بلا تعطل معیاری اور صاف ستھرے بینک نوٹ جاری کریں گے۔
نئے بینک نوٹوں کی تقسیم اور تمام کمرشل بینک برانچوں میں دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک نے کیش مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کر دی ہیں۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.