سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ وزارت خزانہ نے اہم بیان جاری کردیا
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ وزارت خزانہ نے اہم بیان جاری کردیا
وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اہم بیان جاری کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا گیا، بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے فلور پر ایسا کوئی اعلان یا بیان نہیں دیا، اور اس حوالے سے گردش کرنے والی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق سرکاری ملازمین کے پے اسکیلز یا تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی۔ اس معاملے پر صرف ایک رکن قومی اسمبلی کے سوال کے جواب میں صورتحال سے آگاہ کیا گیا تھا۔
وزارت نے مزید کہا کہ فی الوقت اگلے مالی سال کے لیے سرکاری ملازمین کے پے اسکیلز پر نظرثانی یا تنخواہوں اور الاؤنسز میں خاطر خواہ اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، اور تمام ترجیحات حکومتی پالیسیوں کے مطابق طے کی جائیں گی۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











