سولر پینلز کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

پاکستان نے 2024 میں سب سے زیادہ سولر پینلز درآمد کیے
سولر پینلز کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
حکومت کی نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترامیم کے بعد ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتیں نمایاں طور پر کم ہو گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سولر سسٹمز کی قیمتوں میں ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک کی کمی دیکھی گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلیوں کے بعد مقامی سولر مارکیٹ میں قیمتیں مسلسل گر رہی ہیں۔ سولر سسٹمز کی تنصیب کی لاگت میں 35,000 روپے سے لے کر 175,000 روپے تک کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ کمی صارفین کے لیے سولر توانائی کو زیادہ قابل رسائی بنا دے گی۔
5 کلو واٹ کے سولر سسٹم کی قیمت اب تقریباً 5 لاکھ سے ساڑھے 5 لاکھ روپے کے درمیان ہے، جبکہ 7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 6 لاکھ روپے کے قریب آ گئی ہے۔ یہ کمی خاص طور پر گھریلو صارفین اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے، جو اب کم لاگت میں شمسی توانائی کے نظام نصب کر سکتے ہیں۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.