جمعرات، 18-ستمبر،2025
جمعرات 1447/03/26هـ (18-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

بجلی صارفین کو فی یونٹ میں بڑی رعایت دینے کی تیاری

19 مارچ, 2025 14:36

حکومت 23 مارچ کو آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد بجلی کے نرخ میں 8روپے فی یونٹ کمی کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

بجلی کے نرخوں میں کمی کی پوری مشق میں شامل سینئر حکام نے بتایا کہ تاہم 8 روپے فی یونٹ میں سے 4.73 روپے فی یونٹ کی کمی مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی۔

ٹیرف میں کمی یکم اپریل 2025 سے مؤثر ہو گی اور عوام کو مئی میں کم کیے گئے بل موصول ہوں گے۔

مزید پڑھیں:سولر سسٹم کے ذریعے بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر

مزید پڑھیں:بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر

آئی ایم ایف نے حکومت کے اعلیٰ حکام کو 3 ماہ تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کے نتیجے میں 250 ارب روپے تک کے اثرات کے بدلے ریلیف حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے، بشرطیکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم ہوتی رہیں۔

حکومت کے مطابق ہم بجلی کے نرخوں میں کمی میں ان پیٹرولیم مصنوعات کو کم نہ کرنے کے اثرات کو شامل کرنے جا رہے ہیں جن کی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ میں 16 مارچ 2025 سے کم ہونے والی تھیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا تخمینہ 168 ارب روپے لگایا گیا ہے، جو بجلی کے ٹیرف میں 1.30 روپے فی یونٹ کمی کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔