سونا مزید مہنگا، قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونا مزید مہنگا، قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
پاکستان میں سونے کی قیمت مسلسل چوتھے روز اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمتیں بین الاقوامی شرحوں میں اضافے کے ساتھ ہی مسلسل بڑھ رہی ہیں، مقامی مارکیٹ میں جمعرات کے روز فی تولہ سونے کا بھاؤ 1,800 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 20 ہزار 800 روپے ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 34 روپے پر فروخت ہوئی، جس میں 1,543 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمت 1650 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 19 ہزار ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں جمعرات کے روز اضافہ دیکھا گیا، دن کے دوران 12 ڈالر کے اضافے کے بعد سونے کا نرخ 3050 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا۔
اس کے علاوہ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 31 روپے کی کمی کے بعد 3,524 روپے پر آ گئی۔
یہ اضافہ عالمی سطح پر سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ منسلک ہے، جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.