کیا پاکستان کرپٹو کرنسی کو قانونی حیثیت دے رہا ہے؟

کیا پاکستان کرپٹو کرنسی کو قانونی حیثیت دے رہا ہے؟
پاکستان کی جانب سے کرپٹو کرنسی کو باضابطہ طور پر تسلیم کیے جانے کے بعد ملک کے نئے تعینات کردہ کرپٹو ایڈوائزر بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ حکومت ڈیجیٹل کرنسی کو قانونی شکل دینے اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ریگولیٹری فریم ورک بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
بلومبرگ ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان کرپٹو کونسل کے لیے وزیر خزانہ کے نئے چیف ایڈوائزر بلال بن ثاقب نے کہا کہ کرپٹو سے متعلق ہمیں ایک قانونی فریم ورک کی ضرورت ہے جو اس کے کاروبار کے حق میں ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنا چاہتے ہیں کیونکہ پاکستان ایک کم لاگت، اعلی ترقی کی مارکیٹ ہے جس کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے۔
بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ پاکستان کرپٹو کو اپنانے والے دنیا کے سرفہرست ممالک میں سے ایک رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
کرپٹو کرنسی کو کیسے استعمال کیا جائے؟ طریقہ جانئے
پاکستان کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں آگیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج تقریبا 15 سے 20 ملین پاکستانی کرپٹو کرنسی رکھتے ہیں، ملک کے پاس کرپٹو لین دین میں اربوں امریکی ڈالر ہیں، لہذا یقینا ہم اسے قانونی بنانا چاہتے ہیں۔
کرپٹو ایڈوائزر نے کہا کہ ہم ایک واضح ریگولیٹری فریم ورک چاہتے ہیں تاکہ ہم سرمایہ کاری لا سکیں اور ہم پاکستان میں ایکو سسٹم کو پھلنے پھولنے دے سکیں۔
کرپٹو کرنسی پر ٹیکس لگانے کے بارے میں بلال نے کہا کہ حکومت "متوازن ترقی پر مبنی ٹیکس ڈھانچہ” اپنانے کا ارادہ رکھتی ہے جو ملک میں زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرے۔
انہوں نے کہا کہ کرپٹو پاکستان کے ابھرتے ہوئے فن ٹیک سیکٹر کو ‘سپر چارج’ کر سکتا ہے۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.