ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گوادر فری زون کی ترقی میں اہم پیشرفت

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گوادر فری زون کی ترقی میں اہم پیشرفت
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گوادر فری زون کی ترقی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت اور حکومتی کوششوں کے باعث گوادر فری زون میں برآمدات کے شعبے نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ "ایگ وین پرائیویٹ لمیٹڈ” نامی کمپنی کو پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی برآمد کی منظوری مل گئی ہے، جس کے بعد گوادر فری زون میں سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں میں تیزی متوقع ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے تحت ای ای سی سی (ECC) نے "ایگ وین پرائیویٹ لمیٹڈ” کو سالانہ دس ہزار ٹن یا اپنی پیداوار کا 50 فیصد پوٹاشیم سلفیٹ کھاد برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ نہ صرف برآمدات کے نئے راستے کھولے گا بلکہ گوادر فری زون میں مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ کرے گا۔
2025 تک پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی برآمدات سے 7 ملین ڈالر کی سالانہ آمدنی حاصل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ یہ اقدام ملکی معیشت کے استحکام کے لیے انقلابی ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر کمپنی کو مزید برآمدی سہولیات فراہم کی گئیں تو اس کے پلانٹ کی توسیع کے ساتھ ساتھ اگلے 2 سے 3 سال میں برآمدات 80 ملین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
حکومت کی جانب سے گوادر فری زون کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شپمنٹ کی حد اور ڈیٹا نگرانی کے ذریعے موثر ضابطہ کاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی کوششوں کے باعث گوادر فری زون کو ایکسپورٹ پالیسی آرڈر سے استثنیٰ حاصل ہو گیا ہے، جس سے برآمدات پر مبنی کاروبار کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
اس کے علاوہ صرف کھاد ہی نہیں، بلکہ چمڑے اور معدنیات کی پراسیسنگ سمیت دیگر صنعتوں کے لیے بھی گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کے روشن امکانات ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کے باعث گوادر پورٹ سے تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے، جس سے اقتصادی ترقی کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.