منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

بجلی کے بھاری بل ادا کرنیوالے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

21 مارچ, 2025 07:55

بجلی کے بھاری بل ادا کرنیوالے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

کے الیکٹرک کے صارفین کو ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کے تحت بڑے ریلیف کی امید ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمت میں 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی ہے۔ اگر یہ درخواست منظور ہوتی ہے تو صارفین کو مجموعی طور پر 4 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی جانب سے جنوری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ کے الیکٹرک کے حکام نے بتایا کہ جنوری کے دوران نیشنل گرڈ سے 1170 میگاواٹ بجلی خریدی گئی، جبکہ سی پی پی اے (پاور پلانٹس) سے زیادہ بجلی کی خریداری قیمت میں کمی کی اہم وجہ ہے۔

کے الیکٹرک کے ممبر ٹیکنیکل رفیق شیخ نے کہا کہ کمپنی کی سالانہ بنیادوں پر بجلی کی طلب میں 8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر یہ کمی 3 فیصد رہی۔

 انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے جنوری میں آئی پی پیز (انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز) اور این ٹی ڈی سی (نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی) سے 96 فیصد بجلی خریدی، جبکہ صرف 4 فیصد بجلی کمپنی کے اپنے وسائل سے پیدا کی گئی۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔