خام تیل کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

خام تیل کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
خام تیل کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 71.21 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت میں 43 سینٹ کا اضافہ ہوا، جو کہ 0.6 فیصد کے برابر ہے۔ یہ قیمت تین مارچ کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔
اسی طرح یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی 38 سینٹ یا 0.6 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 67.54 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔
عالمی منڈی میں گزشتہ ہفتے ڈیزل اور ہیٹنگ آئل سمیت ڈسٹلیٹ ذخائر میں توقعات سے زیادہ کمی دیکھی گئی تھی، جس کے بعد آج خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.