منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

قومی بچت کی مختلف اسکیموں سے متعلق اہم خبر آگئی

21 مارچ, 2025 08:11

قومی بچت کی مختلف اسکیموں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے، جس سے بچت کرنے والوں کو زیادہ منافع حاصل ہوگا۔

سی ڈی این ایس کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ (ایس ٹی ایس سی) پر منافع کی شرح میں 15 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ شرح 10.81 فیصد سے بڑھ کر 10.96 فیصد ہو گئی ہے۔

 اسی طرح ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس (ڈی ایس سی) پر منافع کی شرح میں ایک بیسس پوائنٹ کا اضافہ کرتے ہوئے اسے 12.15 فیصد کر دیا گیا ہے۔

پنشنر بینیفٹ اکاؤنٹ، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر منافع کی شرح میں 10 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ شرح 13.68 فیصد ہو گئی ہے۔

اسلامک بچت اسکیموں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ (ایس آئی ٹی اے) اور سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ (ایس آئی ایس اے) پر منافع کی شرح میں 70 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے اسے 9.74 فیصد سے بڑھا کر 10.44 فیصد کر دیا گیا ہے۔

تاہم، سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اب اس پر 10.5 فیصد منافع دیا جائے گا، جو کہ پہلے 11.5 فیصد تھا۔

یہ تبدیلیاں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے پالیسی ریٹ کو 12 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد کی گئی ہیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق فروری 2025 میں افراط زر کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.5 فیصد رہی، جو کہ گزشتہ 113 ماہ میں سب سے کم ترین سطح ہے۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔