کیمیکل بنانے والی پاکستانی کمپنی کاروبار بند کرکے فرنیچر تیار کرنے لگی

کیمیکل بنانے والی پاکستانی کمپنی کاروبار بند کرکے فرنیچر تیار کرنے لگی
پاکستان کی نجی کمپنی نے اپنے کاروبار کی بنیادی لائن کو کیمیکلز مینوفیکچرنگ سے فرنیچر مینوفیکچرنگ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لسٹڈ کمپنی نے جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اپنے نوٹس میں اس پیش رفت سے آغا کردیا ہے۔
کمپنی نے کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ترقی کے اہم اقدامات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مستقبل کی نئی حکمت عملی کا جائزہ لیا ہے اور اس کی منظوری دی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا کہ ہمارے فیکٹری کے احاطے میں فرنیچر مصنوعات کی مینوفیکچرنگ کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں کو بحال کرنا بھی اس منظوری میں شامل ہے۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلوں کو شیئر کرتے ہوئے کپنی نے کہا کہ ہم اپنی بنیادی توجہ فرنیچر مینوفیکچرنگ پر مرکوز کر رہے ہیں، ہمارے کاروبار کی بنیادی لائن فرنیچر سے متعلق سرگرمیوں کو جاری رکھنا ہوگا۔
اس کے علاوہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کا نام "شفی کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ” سے تبدیل کرکے "شفیع انڈسٹریل انٹرپرائزز لمیٹڈ” کرنے کی بھی تجویز پیش کی جو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی منظوری سے مشروط ہے۔
شفیع کیمیللز لمیٹڈ جکمپنی نے اپنے مجاز سرمائے کو 120 ملین سے بڑھا کر 400 ملین روپے کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس سے کمپنی کو حقوق کا اجراء شروع کرنے کی اجازت ملے گی۔
Catch all the کاروبار News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.