انکم ٹیکس کے بعد پروفیشنل ٹیکس؟ تنخواہوں سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

انکم ٹیکس کے بعد پروفیشنل ٹیکس؟ تنخواہوں سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ
حکومت نے انکم ٹیکس کے بعد پروفیشنل ٹیکس سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں کی تنخواہوں سے پروفیشنل ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ صحت کو بھیجے گئے مراسلے میں اس فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں جرمانے کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق محکمہ صحت کے زیر انتظام تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تنخواہوں سے پیشہ ورانہ ٹیکس مقررہ شرح کے مطابق کاٹا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ڈاکٹروں سے ٹیکس بقایاجات کی وصولی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ اقدام پشاور ہائیکورٹ کے 2021 میں دیے گئے فیصلے کے تحت کیا گیا ہے۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق اگر اسپتال انتظامیہ عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کرتی تو انہیں جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.