منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

پاکستان میں کتنے افراد بینکنگ سہولت سے محروم؟ رپورٹ جاری

24 مارچ, 2025 21:58

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان میں فنانشل سروسز سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 24 کروڑ 10 لاکھ کی آبادی میں سے 60 فیصد بالغ افراد پر مشتمل ہے ملک میں 9 کروڑ 10 لاکھ انفرادی مالیاتی اداروں کے اکاؤنٹس موجود ہیں اس لیے بالغ آبادی کی بڑی تعداد کو اب رسمی مالیاتی خدمات تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:ڈیجیٹل پرائز بانڈز میں سرمایہ کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 سالوں میں پاکستان میں مالیاتی خدمات تیزی سےترقی کررہی ہیں مالیاتی اداروں میں اکاؤنٹس کی تعداد 2019 سے 2024 تک 127 فیصد بڑھ چکی ہے۔

مزید پڑھیں:ڈیجیٹل پرائز بانڈز کیسے خریدے جاسکیں گے؟ اہم خبر آگئی

’’مالیاتی اخراج خواتین پر مردوں کے مقابلے میں زیادہ اثرانداز ہوتا ہے خواتین کےلیے بینکنگ سہولتوں تک رسائی مردوں کے مقابلے میں نصف ہے‘‘

رپورٹ کے مطابق ترقی پذیر ایشیا میں ایک ارب سے زائد افراد بینکنگ سہولت سے محروم ہیں پاکستان میں بھی ایک بڑی تعداد بینکنگ سہولت سے محروم ہے پاکستان میں 21فیصد افراد کے پاس بینک اکاؤنٹ یا موبائل منی تک رسائی ہے لیکن بہت سے لوگ مالی لین دین کےلیے غیررسمی نیٹ ورکس پر انحصار کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ ڈیجیٹل فنانس اس خلا کو پُر کرنے کا ایک بڑا موقع فراہم کرتا ہے ڈیجیٹل فنانس تیز، محفوظ اور زیادہ قابل رسائی لین دین ممکن بناتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔