بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی راہ ہموار ہوگئی

بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی راہ ہموار ہوگئی
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سرکاری پاور پلانٹس کے معاہدوں میں ترمیم کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکاری پاور پلانٹس کے معاہدوں میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے جبکہ نئے معاہدوں سے سرکاری پاور پلانٹس سے 1ہزار600ارب روپے کی بچت ممکن ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق قائداعظم، پنجاب، بلوکی، حویلی بہادر شاہ پلانٹس کےمعاہدوں میں ترمیم کی منظوری دی گئی ہے۔ نادرن پاور جنریشن اور سنٹرل پاور جنریشن کمپنی کے معاہدوں میں بھی ترمیم منظور کر لی گئی۔
مزید پڑھیں:بجلی صارفین کیلئے ایک اور اچھی خبر آگئی
مزید پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری؛ بجلی سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور
ذرائع کے مطابق ایکویٹی پر منافع ڈالر کی بجائے روپے میں اور ڈالر 168روپے پر فکس کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ سوئی نادرن کا سرکاری پاور پلانٹس پر عائد 68ارب روپے جرمانہ معاف کروایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق لازمی بجلی خریدنے کی شرط ختم کر دی گئی ، مطلوبہ بجلی خریدنے پر ہی صرف ادائیگی کرنا ہوگی تاہم بجلی کی پیداوار کے دوران فیول کی بچت 60 فیصد بجلی صارفین کو منتقل کی جائے گی۔
خیال رہے کہ آئی پی پیز اور سرکاری پلانٹس سے معاہدوں میں ترمیم، مجموعی بجت 3 ہزار500ارب تک پہنچ گئی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement