پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 350 کروڑ کا نقصان

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 350 کروڑ کا نقصان
کراچی: بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا آج 15 واں دن ہے جس سے سیکڑوں بھارتی پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے 14 دنوں میں 1600 بھارتی پروازیں متاثرہوئیں جبکہ 350کروڑ روپے سے زائد نقصان ہوچکاہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے ایئر انڈیا، آکاسا ایئر، اسپائس جیٹ، اندیگوایئر اور ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں متاثر ہورہی ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 12 دن میں کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟
مزید پڑھیں:پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 8 دن میں کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟
بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سے ہوکر بحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے، پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے اندیگوایئر کی تاشقند اور الماتی کیلئے پروازیں تاحال بند ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امرتسر، دہلی سمیت دیگر شہروں سے جانے والی بھارتی تمام ایئر لائنز کوروانہ کروڑوں کانقصان ہو رہا ہےجبکہ بھارتی شہر ممبئی، احمد آباد اوربنگلور سے جانے والی بھارت کی تمام ایئر لائنز کو بھی روزانہ کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے۔
بھارت سے امریکا، یورپ، برطانیہ کی بھارتی پروازوں کو ڈائیورٹ کرنے سے دگنے اخراجات کاسامنا ہے۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.