منگل، 14-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

آئندہ مالی سال کا مجموعی بجٹ کا حجم کیا ہوگا؟ تجویز آگئی

14 مئی, 2025 22:53

اسلام آباد: آئی ایم ایف مذاکرات سے متعلق نئے سال وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 18 ہزار ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

ایف بی آر کا ٹیکس ہدف جی ڈی پی کے 11 فیصد کے مساوی رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ 2025-26 کیلئے ٹیکس ہدف 14 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

مالی خسارے کا ہدف جی ڈی پی کے 5.1 فیصد یعنی 6700 ارب رکھنے کی تجویز ہے جبکہ تاجروں کی رجسٹریشن، ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم اور کمپلائنس رسک مینجمنٹ ترجیح قرار  دی گئی۔

دوسری جانب آئندہ مالی سال 26-2025کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں جس کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات شروع ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام ورچوئل مذاکرات میں شریک ہیں جبکہ آئی ایم ایف کیساتھ رواں سال کی معاشی کارکردگی کاڈیٹا شیئر کیاجارہاہے۔

آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی کہ ایف بی آر نے جولائی سے مارچ8453 ارب ٹیکس جمع کیا، نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 4027ارب روپے جمع ہوئے۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔