اسٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹوں سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا

عید پر نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا سے متعلق اہم اعلان
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کرنسی نوٹوں پر قلم سے کوئی بھی تحریر لکھنے پر پابندی لگا دی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے مالی سال 26-2025 کے آغاز پر یکم جولائی سے جس نوٹ پر قلم کی لکھائی موجود ہوگی، وہ نوٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ قلم کے استعمال سے نوٹوں کی خوبصورتی پر اثر پڑتا ہے، یکم جولائی 2025 سے جس نوٹ پر لکھائی موجود ہوئی وہ نوٹ قابل قبول نہیں ہو گا۔
مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
مرکزی بینک کے اعلامیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ لکھائی والے تمام نوٹوں کو 30 جون 2025 تک اسٹیٹ بینک میں جمع کرایا جاسکتا ہے، جس کے بعد قلم کی لکھائی والے نوٹ وصول نہیں کیے جائیں گے۔
اس طرح مارکیٹ میں زیر گردش نوٹوں پر قلم سے لکھی گئی مختلف تحاریر بھی موجود ہوتی ہیں، جن سے کرنسی نوٹوں کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.